ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق وزیر وجئے شنکر نے بی جے پی کو خیر باد کہہ دیا

سابق وزیر وجئے شنکر نے بی جے پی کو خیر باد کہہ دیا

Sun, 29 Oct 2017 10:12:03    S.O. News Service

بنگلورو،28؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق ریاستی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر سی ایچ وجئے شنکر نے آج اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ سی ایچ وجئے شنکر آنے والے اسمبلی انتخابات میں پریہ پٹنہ اسمبلی حلقہ سے قسمت آزمانے کی تیاری کررہے تھے، تاہم بی جے پی قائدین کی طرف سے مسلسل نظر انداز کئے جانے سے ناراض ہوکر انہوں نے پارٹی چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے، آج انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا کو اپنا استعفیٰ نامہ روانہ کردیا ہے۔ سی ایچ وجئے شنکر ماضی میں بی جے پی ٹکٹ پر میسور حلقہ سے رکن پارلیمان بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں پچھلے چند دنوں سے جاری حالات سے ناخوش ہوکر انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے انتخابات میں سی ایچ وجئے شنکر نے ہاسن اسمبلی حلقہ سے قسمت آزمائی تھی ، لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ میسور کے رکن پارلیمان پرتاب سمہا کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بی جے پی پارٹی کے دیرینہ وفاداروں کو نظر انداز کررہی ہے۔ پرتاب سمہا اور سی ایچ وجئے شنکر کے درمیان اختلافات کافی عرصہ سے جاری ہیں۔پارٹی کی طرف سے ان اختلافات کو نظر انداز کئے جانے پر ناخوش وجئے شنکر نے پارٹی چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے ساتھ کہاکہ اراکین پارلیمان شوبھا کارندلاجے اور پرتاب سمہا کے رویہ سے مجبور ہوکر انہوں نے بی جے پی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Share: